ہر شے ہے سوگوار مگر کیا کوئی کہے
کہنے کو ہے ہزار مگر کیا کوئی کہے
دل کو ہمارے آج کوئی ان کی ایک بات
گزری ہے ناگوار مگر کیا کوئی کہے
ماضی کے ایک باب سے آنے پہ کوئی یاد
آنکھیں ہیں اشک بار مگر کیا کوئی کہے
پھر میں ہوں اور ایک ادھوری سی داستان
آئے ہیں غم گسار مگر کیا کوئی کہے
اک دوسرے کی یاد میں ہر آن ہر پہر
دونوں ہیں بے قرار مگر کیا کوئی کہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.