ہر شخص گنہگار ہے معلوم نہیں کیوں
آنگن میں بھی دیوار ہے معلوم نہیں کیوں
جس پر تھا بھروسہ کہ حفاظت وہ کرے گا
فطرت سے ہی لاچار ہے معلوم نہیں کیوں
اس سے تو مجھے کوئی شکایت ہی نہیں ہے
مجھ سے ہی وہ بیزار ہے معلوم نہیں کیوں
کرنی تھی اسے سچ کی حمایت ہی مگر وہ
مجرم کا طرفدار ہے معلوم نہیں کیوں
بخشی ہے زمیں اس نے حسیں چاند ستارے
مشکل میں یہ سنسار ہے معلوم نہیں کیوں
دل جس کو دیا ہم نے تھا ہم راز سمجھ کر
وہ جاں کا طلب گار ہے معلوم نہیں کیوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.