Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر شخص یوں تو بزم میں عزت مآب تھا

نیرج نوید

ہر شخص یوں تو بزم میں عزت مآب تھا

نیرج نوید

MORE BYنیرج نوید

    ہر شخص یوں تو بزم میں عزت مآب تھا

    لیکن ہر ایک چہرے پہ اک اضطراب تھا

    یہ تھا سوال کون نبھائے گا عمر بھر

    وہ تھا خموش اور میں بھی لاجواب تھا

    نا کامیاب تھے سو رہے دور تجھ سے ہم

    جو بھی ترے قریب تھا وہ کامیاب تھا

    آخر یہ راز کھل گیا سچ کیا ہے جھوٹ کیا

    سچائی اس کے چہرے پہ بس اک نقاب تھا

    ہاں مجھ کو اس سے پیار ہے اور بے حساب ہے

    ہاں اس کو مجھ سے پیار تھا اور بے حساب تھا

    اکتا گئے ہو دنیا سے تم چند روز میں

    نیرجؔ تمہارا دنیا بدلنے کا خواب تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے