ہر سکوت بے کراں اظہار سے لبریز ہے
ہر سکوت بے کراں اظہار سے لبریز ہے
آئنے کی خامشی دراصل معنی خیز ہے
پیچھے مڑ کر دیکھنے کی آرزو مت کیجیے
زندگی ون وے ٹریفک ہے بہاؤ تیز ہے
پھر یہاں میں دیر سے پہنچا ہوں اور پھر سامنے
چند بیوہ کرسیاں ہیں ایک خالی میز ہے
اس قدر حیران کیوں ہو آج مجھ کو دیکھ کر
جس نے تم کو حسن بخشا میرا بھی رنگریز ہے
لفظ کی یہ سلطنت خالی نہیں امکان سے
شاعری کا آئنہ کتنا تمدن خیز ہے
سر اٹھانے پر ترے صد حیف ہے طاہرؔ کہ جب
حشر تک تیرا امام عشق سجدہ ریز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.