ہر تغیر کو اک پڑاؤ سمجھ
ہر تغیر کو اک پڑاؤ سمجھ
آخری مت اسے الاؤ سمجھ
قدر و قیمت جنہیں سمجھتا ہے
اپنی فطرت کے کچھ جھکاؤ سمجھ
ہر تعصب کو جو ہے دل میں چھپا
تو ترقی میں اک رکاؤ سمجھ
کچھ تمنائیں ہیں خدا کی دین
تو خدا داد انہیں بہاؤ سمجھ
زاویوں کو مخالفین کے تو
نئے پہلو نئے سجھاؤ سمجھ
جسے کہتے ہیں لوگ حسن و شباب
گردش خوں لہو کا تاؤ سمجھ
جب تک ارمان ہیں جوانی ہے
پیری ارمانوں کا سکھاؤ سمجھ
میں ہوں دیوانہ فرط دانش سے
کم سمجھنے میں تو بچاؤ سمجھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.