ہر تکلف بلا ضرورت ہے
ہر تکلف بلا ضرورت ہے
سچ کہوں آپ سے محبت ہے
میں اسے جتنا دیکھنا چاہوں
وہ بھی اتنی ہی خوبصورت ہے
میں بہت خوش ہوں اور خوشی کا سبب
آپ بالکل نہیں ہیں وحشت ہے
میری سانسیں بھی ہو گئیں مشروط
عشق کیا ہے کوئی مصیبت ہے
اور وہ کس طرح کرے اظہار
میں نہ سمجھوں تو مجھ پہ لعنت ہے
آنے والے دنوں میں جیتا ہوں
مجھ کو آئندگاں سے نسبت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.