ہر تمنا مجھ کو ہرجائی ملی
ہر تمنا مجھ کو ہرجائی ملی
پربتوں کے شوق میں کھائی ملی
سب کو تنہائی میں بھی ساقی ملے
مجھ کو تنہائی میں تنہائی ملی
پوچھتا کیا میں مزاج زندگی
جب ملی وہ مجھ کو گھبرائی ملی
بے بسی حد سے بڑھی جس راہ پر
ہر قدم پر آبلہ پائی ملی
کھل گیا خود ہی سمندر کا بھرم
جب لب ساحل ہی گہرائی ملی
پوچھ مت عبادؔ شہر فکر میں
کس کو شہرت کس کو رسوائی ملی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.