ہر طرف یہ ہی تماشہ چل رہا ہے
ہر طرف یہ ہی تماشہ چل رہا ہے
عشق میں جھوٹا دکھاوا چل رہا ہے
عشق میں تو عشق چلنا چاہیئے تھا
یار کیوں جھگڑا ہمارا چل رہا ہے
مدتوں سے آنکھ روئے جا رہی ہے
وقت یعنی ہجر والا چل رہا ہے
اصل میں بچھڑے تو اک مدت ہوئی ہے
بس دکھاوے کو ہی رشتہ چل رہا ہے
زندگی یہ لاش بن کر رہ گئی ہے
بن تمہارے کیا گزارا چل رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.