ہر طرف زندگی کا ماتم ہے
ہر طرف زندگی کا ماتم ہے
صرف میرا ہی غم ذرا کم ہے
داغ خوں کے گلوں پہ دکھتے ہیں
جانے کیسا خدا یہ موسم ہے
یہ زمانہ مرا ہوا دشمن
میرے ہاتھوں میں سچ کا پرچم ہے
زخم اپنے میں بھول جاتا ہوں
پیار کیسا عجیب مرہم ہے
وقت کے ساتھ جو بدل جائے
پھر وہ انساں کہاں ہے موسم ہے
آنکھ کہتی ہیں درد سینہ کا
جسم جرجر ہے آنکھ میں دم ہے
دے رہا جو دلیل خود جھوٹی
آدمی وہ ضرور بے دم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.