ہر وقت یہ دل آپ کی تصویر نہارے
ہر وقت یہ دل آپ کی تصویر نہارے
بیچارہ اکیلا ہے بھلا کس کو پکارے
کیوں آنکھ سے بہہ جائے نہ اشکوں کا سمندر
اک عمر بسر کرنی ہے یادوں کے سہارے
کیا بھول گئے ہم میں یہ دنیا بھی بٹی تھی
سب آپ کے حصے میں تھا اور آپ ہمارے
آنکھیں جو ترے نام تھیں اب بھی وہ تری ہیں
آنسو کے کئی قطرے ابھی تک ہیں کنوارے
وہ میں ہی تھا پاگل کہ تری چاہ میں گم تھا
حالانکہ کیے وقت نے ہر چند اشارے
یک لخت جو اجڑا ہے تو دوبارہ نہ دیکھا
معصوم سے سپنے کو کوئی یوں تو نہ مارے
خوشبو نہ کوئی رنگ نہ کلیوں کا تبسم
اس دائمی پت جھڑ کو کوئی کیسے گزارے
ناصرؔ ذرا نیندوں سے بھی اٹکھیلیاں کر لے
یہ چاند بھی اب ڈوب گیا بجھ گئے تارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.