ہرم کو دیر خدا کو صنم سمجھتے رہے
ہرم کو دیر خدا کو صنم سمجھتے رہے
مگر غلط بھی نہیں تھا جو ہم سمجھتے رہے
فلک کی بے خبری اور بے نیازی کو
جفا سمجھتے رہے ہم ستم سمجھتے رہے
نشے میں آدمی اوقات بھول جاتا ہے
ہم اپنا جام کوئی جام جم سمجھتے رہے
شراب پیاس بجھاتی نہیں بڑھاتی ہے
بہت نصیب ہوئی اور کم سمجھتے رہے
کیا نہ اس کے سوا کچھ شعورؔ صاحب نے
نہ جانے عشق کو کیا محترم سمجھتے رہے
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 115)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.