ہرگز کسی بھی طور کسی کے نہ ہو سکے
ہرگز کسی بھی طور کسی کے نہ ہو سکے
ہم اس کے بعد اور کسی کے نہ ہو سکے
آیا تھا ایسا دور سبھی کے ہوئے تھے ہم
پھر آیا ایسا دور کسی کے نہ ہو سکے
افسوس تم کو اتنی بھی فرصت نہیں ملی
تم مجھ پہ کرتے غور کسی کے نہ ہو سکے
یعنی ہم عمر بھر رہے برباد خود میں ہی
یعنی ٹھکانہ ٹھور کسی کے نہ ہو سکے
جو لوگ سب کا خاص بنے پھر رہے تھے عکسؔ
وہ لوگ خاص طور کسی کے نہ ہو سکے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.