حریم دل میں اگر تیری جستجو کرتے
حریم دل میں اگر تیری جستجو کرتے
نہ بت کدے کی نہ کعبے کی آرزو کرتے
خدا کے واسطے دے اب تو جام اے ساقی
زبان سوکھ گئی ہے سبو سبو کرتے
کسی کے عشق میں جل جل کے خاک ہو جاتے
بسان شمع نہ ہم شرح آرزو کرتے
تمہارا جلوہ تو دیکھا تمہیں نہیں دیکھا
تمام صرف ہوئی عمر جستجو کرتے
زباں کو روکنا تھا اختیار میں ان کے
نہ بن پڑی تھی جو موسیٰ سے گفتگو کرتے
کبھی تو حیرت دل ہم سے پوچھ لیتا تو
تجھی سے ہم ترے ملنے کی آرزو کرتے
یہ سچ ہے وہ ہمیں رافتؔ ضرور مل جاتے
اگر تلاش قریب رگ گلو کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.