حسیں آنکھوں میں آنسو بھر گیا تو
حسیں آنکھوں میں آنسو بھر گیا تو
کوئی تم کو بھی تنہا کر گیا تو
بجا حق گوئی کی عادت تمہاری
مگر اس راستے میں سر گیا تو
گڑی تھیں گیٹ پر بے چین آنکھیں
مسافر لوٹ کر جب گھر گیا تو
بڑا مشکل ہے ہستی کا سفر بھی
کسی آواز سے میں ڈر گیا تو
وہاں اشجار بھی پتھر بکف تھے
نئی بستی میں شیشہ گر گیا تو
غنیمت ہے کسی کے دکھ میں رونا
ندیمؔ احساس بھی یہ مر گیا تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.