حسین کون ہے حسن دوام کس کا ہے
حسین کون ہے حسن دوام کس کا ہے
زوال جس کو نہیں ہے وہ نام کس کا ہے
یہ مے کدہ یہ صراحی یہ جام کس کا ہے
برائے بادہ کشاں اہتمام کس کا ہے
شب فراق منور ہے کس کے وعدوں سے
دلوں میں آس کی صورت قیام کس کا ہے
نہیں ہے کوئی اگر صبح کے پس پردہ
تو انتظار ہمیں وقت شام کس کا ہے
ازل سے ہے جو دل کائنات کی دھڑکن
حیات بخش مسلسل پیام کس کا ہے
جہاں سے زیست کی رعنائیاں نہیں جاتیں
حیات پوچھ رہی ہے نظام کس کا ہے
ہے کس کی زلف معنبر کی باس پھولوں میں
خزاں بدوش بہاروں کا دام کس کا ہے
کئے ہیں کس کو جبین نیاز نے سجدے
یہ احترام اے بیت الحرام کس کا ہے
نذیرؔ اپنے خدا کی شناخت رکھتا ہے
شعور کیوں نہ ہو اتنا غلام کس کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.