حسیں موسم میں کوئی زلف بکھرائے تو کیا ہوگا
حسیں موسم میں کوئی زلف بکھرائے تو کیا ہوگا
اگر میری نگاہ شوق اٹھ جائے تو کیا ہوگا
بھلانے کا میں اس کو کس طرح وعدہ کروں ناصح
بھلانے پر بھی وہ ظالم جو یاد آئے تو کیا ہوگا
لیے جاتا ہے دل محفل میں اس رشک مسیحا کی
یہ درد دل اگر کچھ اور بڑھ جائے تو کیا ہوگا
بھروسہ کر رہے ہو ان حسینوں پر مگر دانشؔ
یہ انداز حسیں ان کا بدل جائے تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.