حسیں نہیں کوئی اس شوخ دل ربا کی طرح
حسیں نہیں کوئی اس شوخ دل ربا کی طرح
کہ جس کے سامنے مہتاب ہے سہا کی طرح
حباب دار نہیں اعتبار اس تن کا
ابھی یہ روح نکل جائے گی ہوا کی طرح
حصول کار محقق نہیں مقلد کو
عصا میں طاقت رفتار کب ہے پا کی طرح
حیا و شرم سے پردہ گیا زمانے کا
کبھی وہ بت نہ دکھائی دیا خدا کی طرح
حیات تازہ ملے گی مریض ہجراں کو
جو ایک بوسہ عنایت کرو دوا کی طرح
حسود جو ہیں مرے دوست ہیں ترے ظالم
رفیق ہو گئے بیگانے آشنا کی طرح
حریص کی نہیں دنیا میں قدر کچھ باقیؔ
کہاں مگس کی فضیلت ہوئی ہما کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.