حسرت دید بر نہیں آتی
حسرت دید بر نہیں آتی
اب وہ صورت نظر نہیں آتی
کوئی چٹکی سی دل میں لیتا ہے
بے سبب آنکھ بھر نہیں آتی
اور سب کچھ ہے آدمی میں مگر
آدمیت نظر نہیں آتی
کام عمر رواں سے لے غافل
یہ کبھی لوٹ کر نہیں آتی
جس سے مٹ جائے ظلمت ہستی
کوئی ایسی سحر نہیں آتی
ان کو اپنے قریب پاتا ہوں
جب کچھ اپنی خبر نہیں آتی
ایک بھی چیز دونوں عالم کی
دل سے افضل نظر نہیں آتی
روشنی کیا ہے روشنی جب تک
ظلمتوں سے گزر نہیں آتی
ان کی باتوں سے کھل گیا یہ بہارؔ
بات بنتی نظر نہیں آتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.