حسرتیں بیتاب دل ناشاد ہے
حسرتیں بیتاب دل ناشاد ہے
ہر تمنا مائل فریاد ہے
زندگی سر تا بہ پا برباد ہے
مختصر سی عشق کی روداد ہے
کوئے جاناں کی فضائیں کیا کہوں
ہر طرف خلد بریں آباد ہے
آپ کے ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ
آپ کا حسن کرم بھی یاد ہے
ہوشیار اے طائران گلستاں
باغباں کے بھیس میں صیاد ہے
ہم نشیں ہر کج سماعت کے لئے
زمزمہ بھی صورت فریاد ہے
میکدہ غمگینؔ جب تک ہے جواں
میرا دل ہر فکر سے آزاد ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.