حوصلہ بھی دیا ہر سفر میں سدا
حوصلہ بھی دیا ہر سفر میں سدا
تلخ لہجہ رہا بس نظر میں سدا
وقت جیسا بھی اچھا برا جو بھی تھا
ساتھ اس نے دیا ہر سفر میں سدا
ٹوٹ کر میں کبھی جو بکھرنے لگی
تو سہارا دیا ہر ڈگر میں سدا
ان کے چہرے سے ہم کچھ سمجھ نہ سکے
غم چھپاتے رہے وہ جگر میں سدا
مرتبہ باپ کا کیا لکھیں عائشہؔ
دھوپ بھی چھاؤں ہے اس شجر میں سدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.