حوصلہ مجھ میں نہیں ہے بات کا
حوصلہ مجھ میں نہیں ہے بات کا
میں کہ ہوں مارا ہوا صدمات کا
کھو گئی ہے زندگی میری کہاں
دیکھ رخ آ کر کبھی حالات کا
لفظ اور آواز دونوں کھو گئے
مجھ سے حق چھینا گیا ہے بات کا
اس طرف آنے سے پہلے سوچ لے
میں ہوں باسی وادیٔ ظلمات کا
ذات حق کی معرفت کے واسطے
ہے سبق پہلا نفی اثبات کا
اب زمانے بھر کو تو سیراب کر
میں نہیں سائل تری خیرات کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.