حوصلے راہ طلب میں مرے ٹوٹے اکثر
حوصلے راہ طلب میں مرے ٹوٹے اکثر
کارواں راہزنوں نے مرے لوٹے اکثر
مجھ کو سو جان سے پیمان وفا ہے تسلیم
ہاں مگر ہوتے ہیں وعدے ترے جھوٹے اکثر
اس قدر مجھ پہ نوازش مرے صیاد کی ہے
میں ابھی قید ہوں ساتھی مرے چھوٹے اکثر
اللہ اللہ جو آنکھیں تنک آبی سے ہیں خشک
چشمے پانی کے انہیں آنکھوں سے پھوٹے اکثر
وادیٔ عشق میں ایسے بھی ہیں دو چار مقام
دل جہاں بیٹھ گئے حوصلے ٹوٹے اکثر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.