ہوا اور بادباں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
ہوا اور بادباں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
محبت کے نشاں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
پرندے اور شجر دونوں تجھے سونپے ہیں میں نے
خدائے مہرباں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
مجھے غفلت کے سناٹے سے لے آتے ہیں باہر
یہ تکبیر و اذاں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
کوئی ظلمت کا دشمن ہے تو کوئی دھوپ میں دوست
چراغ اور سائباں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
ادھر سورج چمکتا ہے ادھر پکتی ہیں فصلیں
زمین و آسماں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
سخن لکھنا سکھایا ہے مجھے دونوں نے شوکتؔ
یقیں ہو یا گماں دونوں مجھے پیارے بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.