ہوا اور روشنی ضروری ہے
ہوا اور روشنی ضروری ہے
اس لئے شاعری ضروری ہے
ساتھ چلتی ہیں کچھ ضرورتیں بھی
رہ میں بازار بھی ضروری ہے
بھول جائیں جسے کہیں رکھ کر
چیز اک کام کی ضروری ہے
ڈوبنے والوں کے لئے بھی تو
ایک کشتی بڑی ضروری ہے
اور اک چیز کی کمی ہے ابھی
اور اک چیز بھی ضروری ہے
گھر میں خالی پڑا ہے اک کمرہ
ذرا سی بے گھری ضروری ہے
پر کیا کرتی ہے جگہ خالی
چیز بے کار بھی ضروری ہے
کبھی خالی بھی رکھا کرتا ہوں
سرزنش جیب کی ضروری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.