ہوا بدلتے ہی پہلی سی دل کشی نہ رہی
ہوا بدلتے ہی پہلی سی دل کشی نہ رہی
یہ کیا ہوا کہ وہ پھولوں میں تازگی نہ رہی
کسی کے درد محبت کے بخشنے کی تھی دیر
پھر اس کے بعد کسی چیز کی کمی نہ رہی
یہ سوچتا ہوں زمانے کا حال کیا ہوگا
اگر دلوں میں محبت کی روشنی نہ رہی
ترے بغیر بھی ہنسنے کو میں ہنسا ہوں مگر
ہنسی کی طرح لبوں پر کبھی ہنسی نہ رہی
مری نگاہ میں شارقؔ بہار ہے کچھ اور
بہار گل پہ نہ جا یہ رہی رہی نہ رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.