ہوا بھی نم سی ہے بادل بھی زار زار سا ہے
ہوا بھی نم سی ہے بادل بھی زار زار سا ہے
تمہاری یاد میں موسم بھی اشک بار سا ہے
جبیں کو چھو کہ میسر ہو لمس کی ٹھنڈک
مرے مسیحا مجھے رات سے بخار سا ہے
ہیں میری آنکھوں میں برسات دل میں زخم کے پھول
مزاج اب کے خزاں کا بھی کچھ بہار سا ہے
لو اب تو کر لو مرا قیس و کوہکن میں شمار
بدن بھی چاک ہے دامن بھی تار تار سا ہے
نہ اس کا شیوہ نہ عادت نہ اس کی طرز نہ طور
پر اس کے وعدے پہ اب بھی کچھ اعتبار سا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.