ہوائے غم ہے مگر آس معجزہ رکھ کے
ہوائے غم ہے مگر آس معجزہ رکھ کے
نکل پڑے ہیں ہتھیلی پہ دل دیا رکھ کے
خیال تک میں نہ آنے دیا تھکانوں کو
تمہاری راہ پہ نکلے تو دل بڑا رکھ کے
ہزار دشت سر رہگزر پڑیں تو پڑیں
کہ ہم بھی آئے ہیں دریا کا حوصلہ رکھ کے
حقیقتاً نہ سہی واہمات ہی میں سہی
سکوں ملا ہے بہت تجھ کو ہم نوا رکھ کے
خوشی کا حق ہے تجھے چھوڑ یوں اداس نہ رہ
ہم ایسے سرد مزاجوں سے واسطہ رکھ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.