ہوائے تند کا جھونکا اداس کر دے گا
ہوائے تند کا جھونکا اداس کر دے گا
بدن سے لپٹے گا اور بے لباس کر دے گا
عجب ہے شہر کا رستہ کہ جس کا اور نہ چھور
یہ راستہ تو مجھے بد حواس کر دے گا
تو اجنبی ہے بھرے شہر میں نہ سوچا کر
یہ تیرا طرز تجھے روشناس کر دے گا
زمانہ پہلے ملے گا تو کج ادائی سے
پھر اس کے بعد کوئی التماس کر دے گا
وہ میرے بعد بڑے شوق سے مجھے لکھ کر
کسی کتاب کا اک اقتباس کر دے گا
اس آفتاب سے کرنوں کی بھیک مت مانگو
حصار ظلمت شب دل کے پاس کر دے گا
مجھے نہ سوچ مری فکر چھوڑ دے پیکرؔ
کہ میرا غم تجھے پہروں اداس کر دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.