ہوا کا جال بھلا ٹوٹ کر بکھرتا کیا
ہوا کا جال بھلا ٹوٹ کر بکھرتا کیا
مری صدا کا پرندہ اڑان بھرتا کیا
نہ دست و پا ہی سلامت رہے نہ سر باقی
اب اس سے بڑھ کے کوئی سانحہ گزرتا کیا
کہ اس نے تار تخاطب کو ناگہاں چھیڑا
الجھ کے رہ گئی آواز سر ابھرتا کیا
بکھرتے ٹوٹتے رشتوں کا سخت جاں منظر
بچھڑتے وقت میں آنکھوں میں قید کرتا کیا
لرز رہی تھی اندھیرے کی سیڑھیاں ساری
دیار شب میں اجالا کوئی اترتا کیا
کنار آب کھڑا سوچتا رہا شہزادؔ
جو نقش ڈوب چکا تھا وہ پھر ابھرتا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.