ہوا کے جھونکے شجر کو تو بے قبا کریں گے
ہوا کے جھونکے شجر کو تو بے قبا کریں گے
ترے دوانے بہار آنے پہ کیا کریں گے
ہمارے ہاتھوں میں آئنہ تو سدا رہے گا
کہ دوستوں کو خفا کیا ہے خفا کریں گے
ہماری نیکی اگرچہ دریا میں جا پڑی ہے
مگر سبھی کا بھلا کیا ہے بھلا کریں گے
وہ جس تکلف سے ہم سے ملتا ہے روز آ کر
اسی تکلف سے ہم بھی اس سے ملا کریں گے
ابھی اکیلے ہیں اس لیے جم کے سو رہے ہیں
اگر وہ آ جائے گا تو پھر رت جگا کریں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.