ہوا کے ساتھ کوئی حرف چشم تر جائے
ہوا کے ساتھ کوئی حرف چشم تر جائے
میں خود نہ جاؤں تو اس تک مری خبر جائے
مرے خلوص پہ قدغن لگائیے صاحب
یہ دل وفا کی اذیت سے ہی نہ بھر جائے
تو سنگ ساز تڑخنے سے آشنا ہی نہیں
تری بلا سے اگر آئنہ بکھر جائے
تو کیا میں پیاس کا مارا پڑا رہوں یوں ہی
تو کیا یہ ابر مرے ساتھ ہاتھ کر جائے
تو کیا یہ خواب کنارے نہ لگ سکیں ارشادؔ
تو کیا یہ موج تمنائے دل اتر جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.