حوادث کی موجیں کبھی تیز دھارے
حوادث کی موجیں کبھی تیز دھارے
سفینہ لگے کس طرح اس کنارے
گزارے ہیں ان سے بچھڑ کر جو لمحے
خدارا نہ پوچھو وہ کیوں کر گزارے
محبت کی بازی ہے کتنی انوکھی
نہ ہم ان سے جیتے نہ وہ ہم سے ہارے
سر چشم رہتے ہیں اشکوں کے جلوے
دیے جس طرح ہوں بھنور کے کنارے
کرم ہوگا کچھ تو عطا کیجئے گا
کھڑے ہیں کئی لوگ دامن پسارے
سنبھل کر ادیبؔ ان سے آنکھیں ملاؤ
جلاتے ہیں ان کی نظر کے شرارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.