ہواؤں کو میں پڑھنا سیکھ لوں گا
ہواؤں کو میں پڑھنا سیکھ لوں گا
اگر پتوں سا جھڑنا سیکھ لوں گا
حقیقت سے مکرنا سیکھ لوں گا
چلو سجنا سنورنا سیکھ لوں گا
رہا کر دو مجھے تم بندشوں سے
میں تنہائی سے لڑنا سیکھ لوں گا
خرابہ راہ میں مل جائے کوئی
ذرا میں بھی ٹھہرنا سیکھ لوں گا
لکیریں کھل کے آئیں سامنے گر
میں قسمت کو بھی پڑھنا سیکھ لوں گا
مری ہر ایک خواہش ہوگی پوری
دئے کو جب رگڑنا سیکھ لوں گا
اگر رشتے نبھانا ہو ضروری
تو میں لڑنا جھگڑنا سیکھ لوں گا
سفر کی ٹھوکروں کے بعد میں بھی
کوئی دامن پکڑنا سیکھ لوں گا
ابھی خوف خدا سر پر ہے طاری
کبھی خود سے بھی ڈرنا سیکھ لوں گا
بنانا خود کو سیکھا زندگی بھر
خیالؔ اب کے بگڑنا سیکھ لوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.