حواس کھوئی ہوئی خود سے بے خبر ٹھہری
حواس کھوئی ہوئی خود سے بے خبر ٹھہری
نظر جدھر بھی گئی دیر تک ادھر ٹھہری
جنوں کے روبرو کوئی نہ تاجور ٹھہرا
ہمارے پاؤں کی زنجیر معتبر ٹھہری
ہمارے سامنے تھا تخت و تاج کا عالم
نظر ہماری مگر جا کے دار پر ٹھہری
گیا نا میں کسی صورت پناہ میں اس کی
وہ چھاؤں میرے لئے دیر تک مگر ٹھہری
یہ دھوپ جس کو کہیں شہر میں اماں نہ ملی
تو بے جھجھک یہ مرے گھر کے بام پر ٹھہری
نہ جانے کون اسے دے گیا غم فرقت
فلک پہ چاندنی بے سود رات بھر ٹھہری
غزل اداس بہت جانے آس میں کس کی
لگا کے ٹیک دریچے سے عمر بھر ٹھہری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.