حواس و ہوش پہ چھایا خمار کس کا ہے
حواس و ہوش پہ چھایا خمار کس کا ہے
کوئی نہیں ہے تو پھر انتظار کس کا ہے
اگر شبیہ تمہاری ہے آئنہ جیسی
تو پھر یہ پیرہن داغدار کس کا ہے
ہمارے زخموں پہ آنسو ہیں کس کی آنکھوں میں
ہمارے سوگ میں سینہ فگار کس کا ہے
وہی بتائیں جو آلودگی کو روتے ہیں
زمیں سے تا بہ ثریا غبار کس کا ہے
پڑا ملا ہے کہیں ایک چاند کا ٹکڑا
بتائے کون کہ یہ شاہکار کس کا ہے
خوشی پہ رونے لگے اور غم پہ ہنسنے لگے
دل حزیں پہ ظفرؔ اختیار کس کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.