ہوس کی گرد اڑائی جا چکی ہے
ہوس کی گرد اڑائی جا چکی ہے
کسی سے لو لگائی جا چکی ہے
اب اترے ہو معاش سبز بن کر
زمین دل اٹھائی جا چکی ہے
تمہاری یاد پر ہے زور اپنا
یہ دنیا آزمائی جا چکی ہے
سفر درپیش ہے اب لامکاں کا
حد امکاں مٹائی جا چکی ہے
فلک آمیز تنہائی پہن کر
صدا خود کو لگائی جا چکی ہے
ہوائے جاں کا واویلا بھی سن لو
تمنا گنگنائی جا چکی ہے
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 99)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.