حیات آج گراں ہو گئی سبھی کے لئے
حیات آج گراں ہو گئی سبھی کے لئے
ترس رہا ہے ہر انسان زندگی کے لئے
نشاط زیست کی تکمیل ہو نہیں سکتی
تمہارا درد ضروری ہے زندگی کے لئے
ریا نمود و نمائش کہاں عبادت میں
خلوص قلب ضروری ہے بندگی کے لئے
اگر ہوں قلب میں احساس کے دیے روشن
بہت سے راستے ملتے ہیں شاعری کے لئے
سخنوران دکن متفق ہیں سب اخترؔ
صفیؔ غزل کے لئے تھا غزل صفیؔ کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.