حیات دل کا ہے دھوکا ممات شر کا فریب
حیات دل کا ہے دھوکا ممات شر کا فریب
یہ شام غم کی ہے الجھن وہ ہے سحر کا فریب
نشان نقش کف پا ہو یا صدائے درا
وہ راہ رو کا ہے دھوکا یہ راہبر کا فریب
خلوص سجدہ نہ ہو اور آستاں کے قریب
جبیں کا اپنی وہ دھوکا یہ سنگ در کا فریب
یہ جز خدا جو نہیں کچھ تو یہ مکان و مکیں
مرے یقیں کا ہے دھوکا مری نظر کا فریب
اٹھائیں دست دعا اور دعا قبول نہ ہو
وہ مدعا کا ہے دھوکا یہ ہے اثر کا فریب
پسند خاطر طبع حزیں حسیں اسعدؔ
وہ اپنے دل کا ہے دھوکا یہ ہے نظر کا فریب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.