حیات تازہ کا پیغام انقلاب میں ہے
حیات تازہ کا پیغام انقلاب میں ہے
کہ اک سکون کا پہلو بھی اضطراب میں ہے
ابھی سے کیوں دل وارفتہ میں ہے جوش نشاط
ابھی تو جلوۂ رنگیں ترا حجاب میں ہے
یہ مانا مٹ گیا امواج کی کشاکش سے
مگر نمود کی اک شان تو حجاب میں ہے
ابھی کہاں ہوئی تکمیل عشق اے ثاقبؔ
ابھی تو آرزو اس کی دل خراب میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.