ہزار آنکھوں سے رویا تری جدائی میں
ہزار آنکھوں سے رویا تری جدائی میں
نہ ہوگا میری طرح کوئی خود نمائی میں
تمام عمر کی محرومیوں کا مالک ہوں
لگاؤ اب کوئی حصہ مری کمائی میں
ذرا قریب سے دیکھوں تو چہرۂ قاتل
نہ اتنی دور سے یلغار کر لڑائی میں
خطا ہماری نہیں پھلجڑی ہی گیلی تھی
بھری ہے آگ ابھی تک دیا سلائی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.