ہزار بار مٹی اور پائمال ہوئی ہے
ہماری زندگی تب جا کے بے مثال ہوئی ہے
اسی سبب سے تو پرچھائیں اپنے ساتھ نہیں ہے
صعوبت سفر شوق سے نڈھال ہوئی ہے
سکون پھر بھی تو وحشت سرائے دل میں نہیں ہے
نگاہ یار اگرچہ شریک حال ہوئی ہے
خوشی کے لمحے تو جوں توں گزر گئے ہیں یہاں پر
بس ایک ساعت غم کاٹنی محال ہوئی ہے
لکیر نور کی جو آسمان دل پہ بنی ہے
اندھیری رات کا حملہ ہوا تو ڈھال ہوئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.