ہزار بچ کے چلے ہر طرح سے دور کیا
ہزار بچ کے چلے ہر طرح سے دور کیا
اسی خیال نے دل میں مگر ظہور کیا
وہ میرے رنگ کا عادی میں اس کی خوشبو کا
قیام ہم نے مگر کتنا دور دور کیا
بس ایک بار جھکایا تھا سر ترے در پر
پھر اس کے بعد تو ہم نے بہت غرور کیا
اڑائے جاتے ہمیشہ پتنگ کی صورت
سلام ان کو جنہوں نے ہمیں طیور کیا
بس اپنے دل کے خدا سے کلام کرتے رہے
اور اپنے خاک کے تودے کو کوہ طور کیا
کٹھن دنوں میں بھی کیا کیا مزے کئے باقرؔ
ملا کے ذکر ترا غم کو بھی سرور کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.