Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہزار حکمتیں ذہنوں میں ڈال دیتا ہے

ذکی محفوظ

ہزار حکمتیں ذہنوں میں ڈال دیتا ہے

ذکی محفوظ

MORE BYذکی محفوظ

    ہزار حکمتیں ذہنوں میں ڈال دیتا ہے

    مصیبتوں سے وہ سب کو نکال دیتا ہے

    چمکتی چیزوں پہ حزن و ملال دیتا ہے

    خوشی میں رنج کا پہلو نکال دیتا ہے

    سب اس کی مصلحتیں ہیں بشر کو دنیا میں

    کبھی عروج کبھی وہ زوال دیتا ہے

    سبھی کو ملتا نہیں منصب خود آگاہی

    کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے

    اسی کے دم سے ہے باقی یہ رونق دنیا

    جو آندھیوں میں دیوں کو اجال دیتا ہے

    وہ اپنے بندوں کی سب حاجتیں سمجھتا ہے

    ہر ایک چیز ہمیں حسب حال دیتا ہے

    وہی زمانے میں کرتا ہے سرخ رو ہم کو

    ہنر ہمیں جو عدیم المثال دیتا ہے

    نظر جو پھیر لے کنگال ہو کے رہ جائیں

    جو آئے دینے پہ کثرت سے مال دیتا ہے

    وہ اس لیے کہ نتیجہ بخیر ہو سب کا

    ہمارے ذہنوں کو فکر مآل دیتا ہے

    اسی کے فضل سے ذہن رسا ملا ہم کو

    وہی ہے جو ہمیں اونچے خیال دیتا ہے

    یہ ناخدا کا نہیں ہے خدا کا کام ذکیؔ

    بھنور سے جو مری کشتی نکال دیتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے