ہزار خامشیٔ دل سخن سے خالی ہے
ہزار خامشیٔ دل سخن سے خالی ہے
اسی سکوت سے آواز کی بحالی ہے
سکون قلب کی ناگاہ درہمی سے کھلا
کہ میں نے دولت دنیا بہت کما لی ہے
مجھے یہ حکم انا خاک میں ملا کر آ
تجھے گماں ترے در پر کوئی سوالی ہے
یہی رہا ہے ازل سے طریق اہل دل
کمال کیا ہے حقیقت میں بے کمالی ہے
ہمیشہ مجھ سے خفا ہی رہی ہے تنہائی
سبب یہ ہے کہ تری یاد جو بچا لی ہے
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 75)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.