Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہزار کوشش کا ہے نتیجہ کہ بے بسی کو سمجھ گیا ہوں

حسن جعفری

ہزار کوشش کا ہے نتیجہ کہ بے بسی کو سمجھ گیا ہوں

حسن جعفری

MORE BYحسن جعفری

    ہزار کوشش کا ہے نتیجہ کہ بے بسی کو سمجھ گیا ہوں

    میں خود کو برباد کر رہا ہوں تری خوشی کو سمجھ گیا ہوں

    مری نظر کے مشاہدے میں عوام کی سرفروشیاں ہیں

    میں قیصران جہاں کے اسباب قیصری کو سمجھ گیا ہوں

    عمل سے محروم یہ تقاضے فقط نظریے فقط ارادے

    یہ زندگی زندگی نہیں ہے میں زندگی کو سمجھ گیا ہوں

    اے میرے معبودیت کے دعوے پہ لاکھ فتوے لگانے والو

    میرا کوئی جرم ہے تو یہ ہے میں بندگی کو سمجھ گیا ہوں

    رفاقت حور کی ہوس میں بتوں کی توہین کر رہا ہے

    جناب واعظ میں اس خدا کے خوشامدی کو سمجھ گیا ہوں

    فروغ تہذیب و ارتقا کی بلندیاں ہیں مری نظر میں

    خدا کی عظمت سے منحرف ہوں میں آدمی کو سمجھ گیا ہوں

    مجھے یقیں ہے نہ ہو سکے گا یہ قافلہ کامیاب منزل

    میں رہبروں کے حقیقی جذبات رہبری کو سمجھ گیا ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے