ہزاروں درد و غم کے درمیاں ہم تھے
ہزاروں درد و غم کے درمیاں ہم تھے
جہاں میں اب کہاں ہیں کل کہاں ہم تھے
تغافل کیجیے پر سوچ لو اتنا
تمہاری زندگی کی داستاں ہم تھے
تمہاری بد زبانی چبھ رہی لیکن
تمہارے ہونٹھ پر شیریں زباں ہم تھے
یہ تخت و تاج دنیا میں بھلا کب تک
محبت زیست ہے سوچو کہاں ہم تھے
محبت کھا گئی ہے بھیڑ نفرت کی
وہ بڑھتے بھائی چارے کا گماں ہم تھے
کہیں نفرت کہیں الفت کہیں دھوکا
کہیں جلتے ہوئے گھر بے زباں ہم تھے
کچل ڈالا ہے جس کو وقت نے یارو
زمیں ہیں آج پر کل آسماں ہم تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.