حضرت دل کا ترے نام سے اٹھنا گرنا
حضرت دل کا ترے نام سے اٹھنا گرنا
وہی پہلے کی طرح شام سے اٹھنا گرنا
پھر چلے جائیں گے وہ پھر وہی فرقت ہوگی
کس لئے وصل کے ہنگام سے اٹھنا گرنا
کس کو فرصت ہے یہاں کون اذیت دے گا
وہ تو بس وحشت آلام سے اٹھنا گرنا
میں مہذب ہوں مرے ساتھ ادب سے بیٹھو
میں چلا جاؤں تو آرام سے اٹھنا گرنا
جب تمہیں مجھ سے ذرا سی بھی محبت نہ رہی
تو غلط ہے نہ مرے نام سے اٹھنا گرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.