ہجر اور وصلتوں میں الجھا ہے
ہجر اور وصلتوں میں الجھا ہے
دل یہ کن الجھنوں میں الجھا ہے
درد ہمدرد ڈھونڈھتا ہے مگر
ہر کوئی مسئلوں میں الجھا ہے
کچھ دنوں سے نظر نہیں آیا
چاند کن بادلوں میں الجھا ہے
ایک دل ہے مرا مگر یہ بھی
آپ کی حسرتوں میں الجھا ہے
اس کو فرصت نہیں کہ وہ میرے
قتل کی سازشوں میں الجھا ہے
غم خوشی کچھ نہیں سمجھتے ہیں
تو بھی کیا بے حسوں میں الجھا ہے
دیکھ کر کچھ سمجھ نہیں آتا
کون کن کوششوں میں الجھا ہے
ہر خوشی غم ہے آج شہروں میں
اور دکھ بستیوں میں الجھا ہے
اف یہ آزادؔ بھی ہے دیوانہ
اپنے ہی قاتلوں میں الجھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.