ہجر دے کر نہ آزما مجھ کو
ہجر دے کر نہ آزما مجھ کو
چند لمحے تو کر عطا مجھ کو
تیرگی آنکھ سے مٹانی ہے
روشنی آ گلے لگا مجھ کو
میرے ہونے سے تیرا ہونا ہو
اپنے پہلو میں یوں بٹھا مجھ کو
تیرا آنا بھی ایک نعمت ہے
جیسے رحمت نے آ لیا مجھ کو
میں دعا بن کے عرش تک پہنچوں
اپنے ہونٹوں پہ یوں سجا مجھ کو
پھر نگاہیں بدل گئیں تیری
پھر ادھورا سا کر دیا مجھ کو
میں نے اس کو پرکھ لیا عشبہؔ
کوئی کھٹکا نہیں رہا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.