ہجر جاناں میں بھی یوں لطف لیا کرتے ہیں
ہجر جاناں میں بھی یوں لطف لیا کرتے ہیں
دھوپ میں بیٹھ کے سایوں کو تکا کرتے ہیں
کیا عجب ہے کہ کبھی ہم کو میسر نہ ہوا
ایک وہ دن جسے ہم روز جیا کرتے ہیں
ہم سے ملنا ہو تو دن ڈھلنے تلک آ جانا
شام سے جسم میں ہم کم ہی رہا کرتے ہیں
روشنی کرتے ہیں ماضی کے گھروندوں میں کبھی
اور فردا میں کبھی پھول چنا کرتے ہیں
رات کے وقت عجب معجزہ سا ہوتا ہے
در و دیوار پہ اشعار اگا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.